19 اگست، 2015، 12:36 PM

کراچی کے مختلف علاقوں سے 38 دہشت گرد گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں سے 38 دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 38 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 38 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق محمودآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران20 مشتبہ افرادزیرحراست لیے گئے جب کہ ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے موبائل فون برآمد کرلیا گیا،ادھر کلفٹن کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران نجی کمپنیوں کے17سکیورٹی گارڈز کوحراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے سیکیورٹی گارڈزسادے کپڑوں میں ملبوس تھے۔

News ID 1857498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha